افغانستان میں مزید طالبان قیدی رہا‘ امریکا کا مکمل فوجی انخلا پر غور

161

واشنگٹن( آن لائن+آئی این پی) افغانستان میں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا چاہتے ہیں تاہم ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے امریکی افواج کے افغانستان سے جلد انخلا کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان سے امریکی افواج کا جلد انخلا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 19 سال سے ہم افغانستان میں موجود ہیں اور امریکی فوج افغانستان میں پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اب ہم جب چاہیں گے افغانستان سے نکل جائیں گے۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش کردی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا چین اور بھارت کا تنازع کو حل کراسکتا ہے اوراپنی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے دونوں ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔