برطانوی وزیر اعظم کا 15 جون سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان

462

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 15 جون سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ آئوٹ ڈور مارکیٹس اور شورومز یکم جون سے ہی کھول دیے جائیں گے تاہم عالمی وبا کورونا واٗئرس کے خلاف طبی عملے کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے عوام اور تاجروں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگی اور لوگوں کو سماجی فاصلہ بھی قاٗئم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار 48 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 227 تک جا پہنچی ہے۔