کورونا بحران؛ دنیا کے امیر ترین شخصیات کی دولت میں زبردست اضافہ

348

کورونا وائرس کی وبا کے دوران امریکا میں جہاں لاکھوں لوگوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں وہیں دنیا کے امیر ترین شخصیات کے اثاثوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پانچ امریکی ارب پتی افراد،  جیف بیزوس ، بل گیٹس ، مارک زکربرگ ، وارن بفیٹ، اوریکل لیری ایلیسن کی دولت میں مجموعی طور پر 75.5 بلین ڈالر یا 19 فیصد کا اضافہ ہوا۔

کورونا بحران کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ایمازون کے سی ای او جیف بزوس کے خزانے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، اس دوران ان ارب پتی افراد کی موجودہ دولت بڑھ کر مجموعی طور پر 434 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایمازون کے سی ای او کی اثاثوں میں 34.6 بلین اور فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کی دولت میں 25 بلین کا اضافہ ہوا۔

فاربز کے مطابق 18 مارچ سے 19 مئی کے دوران 6سو امریکی بلنیئرز کے اثاثے 15 فیصد سے زائد اصافے کے ساتھ 434 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اس عرصے میں 38 ملین امریکی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 15 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 90 ہزار افراد مہلک وبا سے جان کی بازی ہار گئے۔