کراچی کے تاجروں نے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کرلیا

679

کراچی کے تاجروں نے حکومتی ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران کراچی جاوید شمس کا کہنا ہے کہ تاجر ایس او پیز کے تحت صبح 8 سے شام 4 بجے تک کاروبار کھولیں گے۔

جاوید شمس نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کرایا جائے گا، کاروباری سرگرمیوں کے دوران سماجی فاصلے، سرجیکل ماسک اور گلوز کے استعمال کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، حکومت اور تاجر برادری کو ایک پیچ پر آنا ہوگا۔