مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان مسترد، فیصل آباد میںپیرکوعید منائی گئی

226

فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آبادمیں سنی اتحاد کونسل کے علما بورڈ نے حکومت اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کومستردکرکے اتوارکوروزہ اور پیر کو نمازعیداداکی اس طرح فیصل آبادمیںپہلی بار 2 عیدیں منائی گئیں۔ جامعہ رضویہ جھنگ بازار میں شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی نے نمازعید پڑھائی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضاکاکہناتھاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس نے ایک روزے کی خیانت کی۔ مفتی منیب الرحمن نے دباؤ میں آکر چاند دیکھے بغیر فیصلہ کیا۔قوم ایک روزے کی قضا کرے۔