اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچوں سمیت کئی فلسطینی زخمی

337

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے نواحی قصبے کفر قدوم میں فلسطینیوں کی ایک پرامن ریلی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کفر قدوم میں فلسطینی شہری 16 سال سے بند شاہراہ کھلوانے کے لیے ہفتہ وار مظاہرہ کررہے تھے کہ صہیونی فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مقامی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پرربڑکی گولیوں کا استعمال کیا۔