رام اللہ میں فلسطینیوں کے 21 مکان مسمار کرنے کا اسرائیلی حکم

157

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے وادی سیق میں فلسطینیوں کے 21 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں فوری طورپر خالی کرنے اور مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی بلدیہ نے 21فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے، جن میں حکم دیا گیا کہ وہ 10 جون تک مکانات اپنے ہاتھ سے مسمار کردیں، بصورت دیگر اسرائیلی فوج ان کے گھروں کو مسمارکرے گی اور مسماری پرآنے والے اخراجات بھی فلسطینیوں کو ادا کرنا ہوں گے۔