وینزویلا نے تیل کی ترسیل برقرار رکھنے کے لیے طیارہ شکن میزائل نصب کردیے

273

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی ہدایت پر ایران سے تیل کی ترسیل برقرار رکھنے کے لیے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے آئل ٹینکر بحیرئہ کیریبین میں داخل ہوچکے ہیں۔ وینزویلا کی فوج نے جہازوں کی حفاظت کے لیے لا عور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نصب کردیے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب صدر مادورو نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے 5 آئل ٹینکروں پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔