امریکا اور کینیڈا میں اپنا ٹیلکم پاؤڈر نہیں بیچیں گے

812

دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے امریکا اورکینیڈا میں اپنا ٹیلکم پاؤڈر’نہ’ بیچنے کا اعلان کردیا۔

جانسن اینڈ جانسن کمپنی  کا کہنا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کمپنی کے خلاف ہزاروں صارفین نے مقدمات درج کروائے ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ‘ جانسز بے بی پاؤڈر’ کے نام سے فروخت ہونے والے ٹیلکم پاؤڈر کی وجہ سے انھیں کینسر ہوا۔ جس کے باعث جانسن اینڈ جانسن کے خلاف مقدمات کی کارروائیاں چلتی رہی ہیں جن میں کمپنی کو تصفیے کے طور پر اربوں ڈالر ادا کرنا پڑے ہیں۔ تاہم کمپنی نے متعدد بار اپنی مصنوعات کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ محفوظ ہیں۔

جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے مزید کہا کہ آئندہ مہینوں میں امریکا اور کینیڈا میں  اپنی مصنوعات کی فروخت کو کم کریں گے، ان ممالک میں ہمارے صرف  0.5 فیصد صارفین ہیں۔

امریکی کمپنی کو 16 ہزار سے زائد مقدمات کا سامنا ہےجس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی ٹیلکم کی مصنوعات ایسبیسٹوس نامی مادے سے آلودہ ہیں۔اس مادے کو کینسر کا سبب خیال کیا جاتا ہے۔

امریکی کمپنی نے کہا کہ اس افواہ کے بعد سے جنوبی امریکہ میں جانسنز بے بی پاؤڈر کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی کو ایسے وکلا کا بھی چیلنج درپیش ہے جو مشہوری اور اشتہاری مہم کے ذریعے صارفین سے کمپنی کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہیں۔

یاد رہے کہ جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے موقف اپنایا ہے کہ مصنوعات کے حوالے سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے لیا گیا ہے۔