ٹرمپ نے ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کو بدعنوانی کی آفت قرار دیا

147

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی ڈیموکریٹک مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو بدعنوانی کی آفت قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ لیسی جانسن شان دار کام کریں گے،جب کہ الہان عمر توبدعنوانی کی آفت ہیں۔ صدر نے ریاست مینسوٹا کی نشست کے حوالے سے الہان کے ریپبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ امریکا کے مشہور صحافی بل مچل کی ایک ٹوئٹ کو بھی منسلک کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ لیسی جانسن انتہائی حد تک بدعنوان رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف کامیاب رہیں گے۔