ہانگ کانگ کی پارلیمان میں ارکان پھر دست بہ گریباں

141

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کی قانون ساز اسمبلی میں چینی قومی ترانے کی تذلیل پر پابندی سے متعلق متنازع بل پر ارکان لڑ پڑے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہاؤس کمیٹی میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی، جب کمیٹی کے ارکان کی جانب سے نیا سربراہ مقرر کرنے پر جمہوریت نواز قانون سازوں نے اسے غیر قانونی قرار دیا۔ بعد میں قانون سازوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور سیکورٹی گارڈز کو انہیں زبردستی باہر دھکیلنا پڑ ا۔ واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی میں جھگڑے کا ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ برس ملزمان کو چین کے حوالے کرنے کے متنازع بل کے بعد سے ہانگ کانگ شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔