جاپانی عوام چین اور امریکا دونوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں

126

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں کیے گئے سروے میں عوام نے چین اور امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی حمایت کردی۔ سروے میں شامل نصف سے زائد افراد کا خیال تھا کہ ٹوکیو کو امریکا اور چین دونوں کے ساتھ تعلقات کی قدر کرنی چاہیے۔ فروری سے مارچ تک ڈاک کے ذریعے ملک گیر سروے میں 3 ہزار 600افراد کو شامل کیا گیا۔ ان میں سے 61 فیصد کی طرف سے جوابات موصول ہوئے۔ 72 فیصد افراد نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ کسی حد تک دوستی محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے برعکس چین کے لیے 22 فیصد نے ان خیالات کو اظہار کیا۔ ان میں سے 55 فیصد نے دونوں ممالک کو منتخب کیا۔ 34 فیصد نے امریکا کا انتخاب کیا، جب کہ 3 فیصد نے چین کا انتخاب کیا۔