اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا کا شکار ہوگئے

506

اےاین پی کے رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این پی رہنما کے اہلخانہ نے ان کے کورونا مثبت آنے کے تصدیق کی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ غلام احمد بلور نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوگھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت متعدد سیاستدان کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں