محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشن گوئی سے روک دیا گیا

756

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشن گوئی سے روک دیا گیا،شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نورالحق قادری  نے شوال کے چاند کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹر میں ہونگے، مرکز رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو پیشن گوئی سے روکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشن گوئی نہ کرے، چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات ہلال کمیٹی کی معاونت کرے گا۔