جرمنی میں “را”کا ایک اور ایجنٹ پکڑا گیا

666

برلن: جرمنی میں کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی کی جاسوسی کرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں قائم بھارتی قونصل خانہ را کا بیس کیمپ بن گیا، جرمنی میں کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی کی جاسوسی کرنے والارا کے ایجنٹ کو پکڑلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکام نے جرمنی کے دارالحکومت فرینکفرٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کو بے نقاب کیا ہے جبکہ بھارتی جاسوس کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، مقدمے کی کارروائی رواں سال 25 اگست سے شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی میاں بیوی جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے جو را کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑےگئے تھے۔

قبل ازیں  ایک اور یورپی ملک کینیڈا میں بھی راکے ایک جاسوس کا پردہ فاش ہوا تھا جو 2009 سے کینیڈین سیاستدانوں پراثر انداز ہونے کی کوشش کررہا تھا تاکہ تحریک آزادی کشمیر اور خالصتان تحریک کو کمزور کیا جاسکے۔ جس کے خلاف کینیڈین کورٹ میں مقدمہ جاری ہے۔

دوسری جانب ایران، افغانستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی بھارتی قونصل خانے بھی جاسوسی کررہے ہیں، ایران میں بھارتی جاسوسی کی قلعی اس وقت کھلی جب پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے کلبھوشن یادیو کو پاک ایران بارڈر سے گرفتارکیا جو جعلی پاسپورٹ سے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔