وزیراعلی سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

604

وزیراعلیٰ سندھ نے کل سے شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا،جس میں مراد علی شاہ نےصوبے میں کل(پیر) سے شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ مارکیٹیں 11 گھنٹے کیلئے صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی ۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دکاندار4 بجے سے دکان بند کرنا شروع کریں گے،سیکرٹری سندھ کی جانب سے تاجروں کو بتای دیا گیا ہے کہ کون سے کاروبار کھلیں گے اور ایس او پیز کیا ہوں گی۔

اس موقع پرتاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ تاجروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، دکانوں کے اندر اور گاہکوں میں تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے،  کیسز انتہا پر جا رہے ہیں، ہمارے لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے،  ہم وفاقی حکومت سے وقت وفتاً بات کرتے رہے، میں نے پبلک ٹرانسپوٹ اور ایئر پورٹ کھولنے پر اعتراض کیا تھا، وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی جس پر ہم نے اعتراض کیا، وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کاروبار بند رکھنے سے متعلق فیصلہ چاروں صوبوں اور وفاق کا متفقہ تھا،یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل دُکھا، اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے، میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے، کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلوائیں۔

دوسری جانب تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعلی سندھ کے اقدامات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جان ہے تو مال ہے، اس وائرس کی ایس او پیز پر ہمیں عمل کرنا ہوگا، ہمیں ہر شخص تک ایس او پیز پہنچانی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان کیا گیا تھاجس کے بعد صوبوں نے کاروبار کرنے کی اجزت دے دی ہے۔