وفاق صوبوں میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگیا،راناثنا للہ

185

فیصل آباد (آئی این پی ) صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا للہ خاں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کوویڈ19لاک ڈائون ایک پیج پر نہیں ،سلیکٹڈ چاروں صوبوں میں وفاق کی رٹ قائم کر نے میں ناکام ہو گیا، عمران خان واضع کریں کہ وہ کن قوتوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں ،پنجاب حکومت کا کا ہفتے میں 4 دن نرمی 3 دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، پنڈی کا شیطان ناکام نجومی ہے وفاق کا وزیر کم نیب کا ٹائوٹ زیادہ لگتا ہے ،اپنی نوکری پکی کر نے کے لیے کچھ بھی کہہ سکتا ہے ،اس کی زبان اتنی کالی نہیں جتنی وہ خود سمجھتا ہے ۔ہفتے کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے وفاق غر یب عوام کو گو مگو کی کیفیت میں رکھنا چاہتا ہے عوام کو سٹرکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے ،عیدالفطر کے بعد دمامد مست قلندر ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 پھیل رہا ہے سلیکٹڈ حکومت لاک ڈائون میں نرمی کر رہی ہے جو ملک کے غریب عوام کے لیے انتہا ئی خطرناک ہے ،وفاق کی اکائیاں چاروں صوبے اپنی اپنی من مرضیاں کر رہے ہیں ان حالات میں کوویڈ19کے خطرناک پھیلائو کو روکنا نا ممکن ہے ۔