آٹاچینی بحران کے اصل ذمے داروزیراعظم ہیں، طلال چودھری

162

فیصل آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماطلال چودھری نے کہاہے کہ آٹاچینی بحران کے اصل ذمے داروزیراعظم ہیں،ان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایکسپورٹ کافیصلہ کیاگیا،یہ کیس2+2ہے،انکوائری میںوزیراعظم کی شمولیت 100فیصدضروری ہے۔ ’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورخرم دستگیر کمیشن کے سربراہ واجدضیا کی معاونت کرنے جارہے ہیںجس کی خود انہوںنے پیشکش کی تھی، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ ادارہ بن چکا ہے،پرویزمشرف سے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی حکومت تک کسی نے اسے سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا تاہم 2018ء کے عام الیکشن،موجودہ حکومت کے قیام اور اسے چلانے کے لیے استعمال کیا جا ر ہا ہے،الیکشن سے ریفرنسز، گرفتاریوں اور سزائوں کو نکال دیا جائے توحکومت کاقیام ممکن نہیں۔