ایرانی اخبار نے جرمن چانسلر کو “ہٹلر “سے تشبیہ دے دی

477

تہران : ایرانی اخبار نے جرمن چانسلراینجیلا میرکل کو “ہٹلر “سے تشبیہ دے دی۔

گزشتہ روز ایرانی اخبار وطنِ امروز نے” صہیونیت کے ملازم” کے نام سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں جرمن چانسلر کو ہٹلرسے تشبیہ دی ہے۔

مزید پڑھئیے: حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

 مضمون میں حزب اللہ کو خطے میں ایران کا سکیورٹی بازو قرار دیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمنی کے فیصلے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ کارفرما ہے اور اس کی ایما پر جرمنی نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔

مضمون نگار نے لکھا ہے”حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے  کیلئے  امریکا دیگر ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے اور اس کی سرگرمیوں پر قدغنوں کے ذریعے خطے میں ایران کی قومی سلامتی کو کمزور کرنا چاہتاہے۔

ایرانی اخبار نےمزید کہا ہے کہ حزب اللہ خطے میں سلامتی کو برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ہے جبکہ امریکا اس کو کمزور کرکے دراصل خطے میں عدم استحکام اور بد امنی پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ یہاں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرسکے۔