حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

619

برسلز: جرمنی نے”حزب اللہ” کودہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن حکومت کےعہدیدارکا کہنا تھاکہ جرمن پولیس نے لبنانی شیعہ تحریک سے وابستہ 4 گروپوں کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے تاہم حزب اللہ پر پابندی عائد کرنے کافیصلہ امریکا کےدباؤ میں نہیں کیا ۔

Germany designates entirety of Hezbollah a terrorist organization

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفرکا کہنا ہے کہ  حرب اللہ کی جرمنی میں تمام تر کارروائیاں ممنوع قرار دے دی گئی ہیں جبکہ متعدد جرمن صوبوں میں حزب اللہ سے منسلک افراد کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ کہناہے کہ  جرمنی میں تقریبا 1500 افراد حزب اللہ سے وابستہ ہیں،کورونا بحران کے باوجود ملک میں قانون کا بول بالا رہے گا۔

Germany designates Hezbollah as terrorist group, raids mosques ...

یاد رہے کہ جرمنی اس سےقبل حزب اللہ کےسیاسی بازو اورشام کی حکومت کی فوج کےساتھ مل کرلڑنے والی یونٹ کو الگ الگ ڈیل کرتاتھا۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ جرمنی کی پارلیمنٹ میں گذشتہ دسمبر میں حزب اللہ پر پابندیوں کا قانون بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔