کورونا وائرس نے 3 کروڑ امریکی بیروزگار کردئیے

465

نیو یارک: امریکا میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کورونا وائرس کی وباکے باعث لاک ڈاؤن سے معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے اور محض 6 ہفتوں  کے دوران 3 کروڑ امریکی بیروزگار ہوئےہیں۔

Where's the money? Most Americans still waiting for COVID-19 ...

گزشتہ ایک عشرے کےدوران امریکا میں سب زیادہ گرواٹ کی گئی ہے جبکہ امریکا کے سرکاری اعداد و شمار کےمطابق عالمی سطح پرسب سے بڑی معیشت کی ترقی 4.8 فیصد کی سالانہ شرح سے کم ہوتی جارہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں امریکا میں 38 لاکھ افراد نے بیروگاری کی وجہ سے معاوضے کی درخواستیں جمع کروائی ہیں، گزشتہ 6 ہفتوں میں 3 کروڑ امریکی بیروزگار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اعلان کیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر گھروں تک محدود رہنے سےمتعلق جو پابندیاں عائد ہیں ،اس میں مزید توسیع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے پابندیاں گزشتہ 45 روز سے نافذ ہیں اور اس سےمتعلق ریاستوں کو گائیڈ لائنزجاری کی جائیں گی تاکہ جو ریاستیں معیشتوں کو کھولنا چاہتی ہیں وہ ایسا کرنے کی مجاز ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث امریکا کی کئی ریاستوں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

Image may contain: 11 people, people standing, crowd, beard, hat and outdoor

Image may contain: 3 people, outdoor and text

Image may contain: 3 people, people standing, crowd and outdoor