بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

393

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اقلیتوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے جبکہ بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، رواں سال اب تک بھارت نے 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جبکہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پراحتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے تاہم بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمے دار مسلمانوں کو ٹھہرایا جارہا ہے۔