کورونا ختم نہیں ہورہا ہے، عالمی ادارہ صحت

421

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہےکہ کورونا وائرس کا خاتمہ ابھی دور ہے ،کورونا سے لڑنے کیلئے تمام ممالک کو وہ خود ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کیلئے جامع پلان مرتب کرنا ہوگا۔

جنیوا میں ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کوونا وائرس کی وبا اتنی آسانی سے ختم نہیں ہورہی اس لئے انہیں لگتا ہے کہ دنیا کو ڈبلیو ایچ او کے مشوروں کو اہمیت دینی چاہیے، کیونکہ عالمی ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں جن ممالک میں عالمی ادارہ صحت کے بتائے اصولوں کی پیروی کی وہ بہتر پوزیشن میں ہیں، یہ ان ممالک پرمنحصر ہے کہ وہ تجویز کو قبول کریں یا مسترد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو وائرس کو شکست نہیں دی جاسکے گی، یہ تباہی پیدا کرتا رہےگا اور مزید جانیں ضائع ہوں گی۔