وزیراعظم سے سینیٹر شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی ملاقات

442

زیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سنبھالنے کے بعد انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی  برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نےعہدہ سنبھالنے کے بعدپہلی  ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اپنے اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں میں کورونا وائرس کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی  برائے اطلاعات  اور سینیٹرشبلی فرازکو وزیر اطلاعات مقرر کیا تھا۔