کورونا وائرس: جرمنی اور اٹلی کے نئے منصوبے

583

کورونا وائرس پر یورپ کی تازہ صورتحال میں دو ممالک جرمنی اور اٹلی نے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس کے بعد سے اب جرمنی میں چہرے کے ماسک پہننا لازمی ہے جبکہ اٹلی نےلاک ڈاؤن کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

آئیے آپ کو یورپ کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہیں:

♦جرمنی بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی ہے، بیشتر ریاستوں میں خریداری کے وقت بھی انھیں پہننا لازم ہے۔

♦جرمن حکام لوگوں سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ عام ماسک پہنیں اور میڈیکل ماسک طبی عملے  کیلئے چھوڑ دیں۔

♦اٹلی کےوزیر اعظم جیوسپی کونٹے نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا، 4 مئی سے لوگوں کو رشتے داروں سے ملنے، کم تعداد والے جنازےمنعقد کرنے، پارکوں میں جانے اور اپنے ہی علاقے میں (لیکن باہر نہیں) سفرکرنے کی اجازت ہوگی۔

♦دوسری جانب یورپ کے ایک اور ملک سوئٹزرلینڈ میں ہیئر ڈریسرز اور باغات دوبارہ کھل گئے ہیں  جبکہ طلبا 11 مئی سےاسکول واپس جاسکیں گے۔

♦یوروپی یونین کےسب سے چھوٹے ملک مالٹا میں اتوار کےروز پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے کوئی نئے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔ایسا 6  ہفتوں میں پہلی بار ہوا ہے۔