فردوس عاشق اعوان کی چھٹی، عاصم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

1251

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹینینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کے عہدے سے فارغ کرکے سینیٹر شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کردیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔