حکمرانوں کی 100ارب کی ڈکیتی پکڑی جاچکی ہے، رانا ثنااللہ

171

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ نیب بظاہرحکومت کے ماتحت ہے شہزاداکبراس کے ہیڈہیںاس لیے حکومت کونیب سے کیاخوف ہے؟۔آٹاچینی چوروںکوقوم کا ہر فرد جانتاہے ،100ارب روپے کی ڈکیتی پکڑی جاچکی ،اب اس کوچھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ایکسپورٹ اورسبسڈی میں اسدعمر، عمران ،عثمان بزدار مرکزی ملزم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کااجلاس بلاکرکوروناوائرس کے لیے مقامی اوربین الاقوامی امدادکی تفصیلات واضح کی جائیں۔ لاک ڈائون میںعوام کانہیںصرف ٹائیگرکااحساس کیاگیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے 22کروڑعوام میںسے صرف عمران خان کودیانتدار قرار دے کراپنے ایمان پرسوالیہ نشان لگادیا ہے، وہ دنیادارعالم دین ہیں،جنرل مشرف، نوازشریف سمیت ہرحکمران کے لیے اسی طرح کی دعا کرتے ہیں۔ مریم نوازباادب اوروفاداربیٹی ہے، شاہدخاقان عباسی کومیاںشہبازشریف پرمکمل اعتماد ہے۔سنگل فرد پارٹی کاسربراہ شیخ رشید اپناقدبڑھانے کے لیے اپوزیشن کی بڑی جماعت کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے،سیاسی غیرت اس کے قریب سے بھی نہیں گزرتی۔کمیشن3ہفتے کی مہلت لے یا نہ لے لیکن حکمران رپورٹ کواس قسم کی بنادیںگے کہ کسی قسم کاایکشن نہ لیاجاسکے۔یہ حکمران خوداپنے خلاف ایکشن نہیںلیںگے۔