لاک ڈائون کیلیے انتظامیہ کا تمام تر زور مساجد پر ہے‘حافظ حسین احمد

320

فیصل آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے کورونا وائرس کے بارے میں اقدامات میں ہم آہنگی نہیں ہے‘ وفاق اور صوبے الگ فیصلے کر رہے ہیں‘ لاک ڈاؤن کے لیے میڈیا اور انتظامیہ کا تمام تر زور مساجد کی طرف ہے‘ احتیاط مساجد میں بھی ضروری ہے اسی طرح وزیراعظم ہاؤس کے اجلاسوں، بازاروں، فیکٹریوں، احساس پروگرام کے جمگٹھوں میں بھی ضروری ہے‘ وزیراعظم کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے مگرسب سے خطرناک انا وائرس پازیٹو ہے۔ وہ صباح نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے مجلس عاملہ پنجاب کے رکن محمد یوسف انصاری بھی اس موقع پرموجودتھے ۔