رمضان :مساجد میں باجماعت نمازوں کا اہتمام ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

407

وزیر اعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ کا کہنا ہےکہ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں مساجد کے اندر باجماعت نمازوں کا اہتمام ہوگا،علماکرام نے ہمیشہ حکومت کی مدد کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کچی آبادیوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے، وائرس کی مقامی جگہ پر منتقلی خطرناک ہے، ہیلتھ ایڈوائزری پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ڈسیز کوہدایت کی ہے کہ علاقوں کی تشخیص کرکے کورونا ٹیسٹنگ کرائی جائے، ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ چند صنعتی اداروں کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے چکے ہیں، عوام احتیاط کرے تو جلد اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔