نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا

454

قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 22 اپریل کو دن 12 بجے پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا ہے، انہیں کورونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کو سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے کورونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔