سندھ میں ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کا فیصلہ

795

کراچی : سندھ میں وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کردیا ہے۔

خط کے متن میں ہدایت دی گئی ہے کہ سندھ میں راشن کی بہترتقسیم کےلیے ٹائیگر فورس کی خدمات لی جائیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران راشن تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تھا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی تھی۔