جے آئی یوتھ کے نوجوان قوم کی خدمت کر رہے ہیں، سینیٹر سرا ج الحق

1043

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق کا کہنا ہے کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان فرنٹ لائن پر آکر قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔ یوتھ ہمارا اصل سرمایہ اور مستقبل ہے ۔

سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کی مدد کر رہی ہے جن کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ تھے ۔ لاکھوں لوگ اس امدادی پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں ، اصل مستحقین کو نظر انداز کیا جارہاہے ۔ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے سود کو بالکل ختم کردیا جائے ۔ سود معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت اپنی غلطیوں سے سیکھنے کو تیار نہیں اور موجودہ حالات میں بھی قوم سے کیے گئے وعدوں اور اعلانات پر عملدرآمد نہیں کر رہی ۔ ملک میں دیہاڑی دار مزدور ، کسان اور لاکھوں مستحقین حکومتی امداد کے منتظر ہیں لوگوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ، مجبور اور بے بس عوام ایک ایک دن مشکل سے گزار رہے ہیں مگر حکومت ہر روز لوگوں کو نئی امید دلاتی ہے اور اگلے دن مایوسی کے سوا غریبوں کے ہاتھ کچھ نہیں آتا ۔ حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ہر پالیسی ناکامی سے دوچار ہورہی ہے ۔ حکومت انتہائی اہم معاملات میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔