ملازمین کے ساتھ ناورا سلوک، قطر کو تنقید کا سامنا

472

عالمی ادارہ برائے انسانی حقوق “ایمنسٹی انٹرنیشنل ” نےغیرملکی ملازمین کے ساتھ  غیر منصفانہ سلوک پر قطر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انسانی حقوق کی “ایمنسٹی انٹرنیشنل ” نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ قطری حکومت کو کورونا کی وبا کے دنوں میں غیرملکی ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کررہی ہے، عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ دوعویٰ کیا ہے کہ قطر غیرملکی ملازمین کو گرفتار اورملک بدر کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطری حکومت ایسے تمام فراد کو جو کورونا کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں حراست میں لیتی اور انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے،قطر میں کام کرنے والے سیکڑوں غیرملکی شہریوں کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں اپنا طبی معائنہ اور کورونا کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔

Qatar: Nepali workers expelled for 'illegal, illicit activity ...

انسانی حقوق  کی تنظیم نے  کہا کہ قطر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 20 افراد کے انٹرویو کیے جنہیں مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری کی وجہ ان کی طرف سے ‘کورونا وائرس’ ٹیسٹ کا معائنہ کرانے کا مطالبہ تھا۔گرفتاری کے بعد انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی بلکہ انہیں حراستی مراکز میں رکھا گیااور اس کے بعد انہیں نیپال بھیج دیا گیا۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ قطر غیرملکی ملازمین کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار اورہدایات کی روشنی میں کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کررہا ہے۔ملزمین کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں علاج کا مطالبہ کرنے پرگرفتار کرکے ملک بدرکردیا جاتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ قطری حکومت کوملک میں کام کرنے والے ملازمین کی مدد کرنا ہوگی اور قطر عالمی قوانین کے تحت ایسا کرنے کا پابند ہے۔

دوسری جانب قطر نے انسانی حقوق کی تنظیم “ایمنسٹی انٹرنیشنل “کے الزمات کو مسترد کردیا ہے۔