احساس پروگرام کے پانچ لاکھ روپے چوری

2330

فیصل آباد:وزیر اعظم احساس پروگرام کے پانچ لاکھ روپے چوری ہوگئے،مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احساس پروگرام رقم غریبوں تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ گئی ،حلقہ این۔اے109 تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر ساجد حسین کا کہنا ہے کہ میری جیب میں احساس پروگرام کے پانچ لاکھ روپے تھے،میں حکومت کے منتخب سینٹر گورنمنٹ بوائز اسکول ڈھڈی والا پہنچاتوکسی نامعلوم جیب تراش نے میری جیب سے پیسے نکال لیے۔

ساجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔