کورونا سے ہلاکتوں کے پیش نظر سیکڑوں قبریں کھود دی گئیں

537

یوکرین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر سیکڑوں قبریں کھود دی گئیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے شہر ڈنپرو کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سےمتوقع ہلاکتوں کے پیشِ نظر سیکڑوں قبریں کھودنے کا حکم دیا ہے۔

Ukrainian city prepares hundreds of graves for coronavirus victims

ڈنپرو میں اب تک کورونا وائرس کے 13 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ شہر میں وائرس کی وجہ سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی تاہم اس کے باوجود بھی ڈنپرو کے میئر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ حکام مشکل حالات سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں اور اس ضمن میں ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے متوقع ہلاکتوں کے پیشِ نظر 600 نئی قبریں تیار کی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈنپرو کے میئر نے یہ بھی کیا کہ 600 قبروں کے علاوہ ہم نے 1 ہزار پلاسٹک بیگز کا بھی انتظام کرلیا ہے جس میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی لاشیں  رکھی جائیں گی ۔

Ukrainian city prepares hundreds of graves for coronavirus victims

ڈنپرو کے میئر کی جانب سے اس اعلان کے بعد عوام کا کہنا ہے کہ یہ خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں جبکہ متعدد لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے میئر لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنےکی اہمیت واضح کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ساڑھے 88 ہزار سے زائد افراد مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں ۔