ریلوے کے 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، لاہور کی تمام ورکشاپس بند

182

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے کی لاہور میں واقع 7 سے زائد ورکشاپوں میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 3 کیس سامنے آنے کے بعد ریلوے حکام نے تمام ریلوے ورکشاپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی ہیں۔ ورکشاپس سے 3 مریضوں کی تصدیق کے بعد کمشنر لاہور متحرک ہوگئے اور انہوں نے گزشتہ روز ریلوے حکام سے ملاقات کی۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے ورکشاپس 10 روز کیلیے بند کرنے کا کہا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریلوے کی انجن شیڈ ورکشاپ صرف ایک روز کیلیے بند کی گئی ہے۔