ملک و بیرون ملک تبلیغی ارکان کی واپسی یقینی بنائیں گے، شہریار آفریدی

212

اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر پھنسے تبلیغی جماعت کے ہزاروں ارکان کی گھروں کو واپسی ممکن بنائی جائے گی اور اس مقصد کے لیے رائیونڈ میں وزارت داخلہ کا سیٹ اپ قائم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ پارلیمان حکومتی امور کی نگرانی کی ذمے داری ادا کر رہی ہے اور