مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹوں میں 4 کشمیری نوجوان شہید

320

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری 24 گھنٹوں میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا سروس کےمطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں  بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کے نام پر قابض فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مار کر مزید 1  کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا جبکہ گھر کو تباہ کرکے آگ لگادی گئی ۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع کی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔

 احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجا رہا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جس کا عالمی قوتیں نوٹس لیں۔