سندھ میں 10ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے، وزیراعلیٰ سندھ

354

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 986 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلی سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کل تک صوبے بھر میں 9585 ٹیسٹ کئے گئےتھے اور آج مزید 634 ٹیسٹ کیے ہیں جس لے بعد اب تک کیے گئے ٹیسٹ ک تعداد 10 ہزار 219 ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک 932 کورونا وائرس کے کیسز تھے اور آج مزید 54 آنے کے بعد کیسز کی تعداد 986 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کل ت 293 مریض صحتیاب ہوگئے تھے جبکہ آج مزید 16 صحتیاب ہوئے ہیںصحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد 18 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوٹل 206 کورونا کے مریض سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 396 مرض اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہے۔

* ہم آئیسولیشن سینٹرز، سی سی یو، آئی سی یو کی تعداد بڑھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عبدالقادر کی موت پر دھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود جان کی بازی ہار گیا،

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کا ٹیسٹ 28 مارچ کو مثبت آیا تھا اور 31 مارچ کو اسپتال داخل ہوئے، اور 6 اپریل کو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مالک حقیقی سے جا ملے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ڈاکٹر عبدالقادر کے خاندان اور ڈاکٹر برادری سے تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے خلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن فائیٹرز ہیں اور ان کو ضروری لباس دینا ہماری ذمہ داری ہے، ہم ڈاکٹروں کو پرسنل پروٹیکشن اکیومینٹس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھروں میں رہیں،انہوں نے عوام کو دل کے مریض، سانس کے مریض، بزرگوں اور بچوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کرے گا کہ ہم جلد اس خطرے سے پار ہوجائیں گے۔