پاکستان میں مقامی سطح پر کم قیمت کورونا ٹیسٹ کِٹس تیار کرلی ،فواد چودھری

123

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ماہرین نے مقامی سطح پر کم قیمت کوروناکِٹس تیارکرلیں، تیار کردہ کٹس25 سو روپے تک ملیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آج تک پاکستان میں باہرسے کو روناکٹس درآمدہورہی ہیں،
باہرسے آنیوالی کٹس 9ہزارروپے کی پڑتی ہیں۔فوادچودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کم قیمت کورونا کٹس تیار ہیں، پاکستان میں تیار کورونا کٹ کی قیمت تقریبا 2500 روپے ہوگی۔ نسٹ نے کورونا کٹس بناکرڈریپ کو بھیجیں،چند ہفتے میں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹر بنانے کا ٹاسک دیا جس پر 45ڈیزائن ملے، 45 میں سے 2وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور ہوا ہے، اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول معیار کو چیک کررہی ہے، بہت جلدپاکستان وینٹی لیٹرزبرآمدکرنے کے قابل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مارکیٹ میں 60فیصدہینڈسینیٹائزرجعلی ہیں، 23برانڈزپرپابندی لگوانے کیلیے وزارت صحت کو درخواست دے دی ہے۔