عدن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے عبوری دیمن: باغیوں کے سربراہ سمیت 32 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

126

ارالحکومت عدن میں خصوصی فوجداری عدالت نے حوثی باغیوں کی قیادت کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق عدن میں قائم خصوصی فوجداری عدالت میں حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک حوثی، باغیوں کی قائم کردہ اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی مشاط، حوثی حکومت کے سربراہ عبدالعزیز بن حبتور اور اہم رہنما محمد علی حوثی سمیت 32 رہنماؤں کے خلاف 11 مختلف الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے، جن میں بغاوت، ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش، صدر کا محاصرہ، ایران کے ساتھ سازباز، صنعا کے مرکزی بینک میں موجود 4 ارب ڈالر پر قبضہ، آئینی صدر کو طیارے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش، پارلیمان کی تحلیل، فوج اور سیکورٹی فورسز کے ساز و سامان ہتھیانا، ریاستی اداروں پر قبضہ، شہروں پر دھاوے اور خطے میں غیر ملکی ریاست کے نفوذ کو پھیلانا شامل ہیں۔ اس سلسلے میں استغاثہ نے الزامات عائد کرنے کی باقاعدہ درخواست پیش کردی۔ ساتھ ہی استغاثہ کی جانب سے حوثی قیادت پر قتل، اغوا، شہریوں پر تشدد، گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کے الزامات بھی عائد کیے۔