چین کا بیرون ملک اپنے سفیروں کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ

277

چینی وزارت خارجہ نے بیرون ملک موجود چینی سفیروں کو واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک موجودسفیروں میں کورونا کے کیسز سے آگاہ ہیں انہیں یہی مشورہ ہے کہ وطن واپس نہ آئیں اور اپنے متعلقہ ممالک میں ہی رہیں۔

چین میں بیرون ملک سے آنے والوں پر عارضی پابندی عائد ہے اور بیرون ممالک سفارتی خدمات انجام دینے والے چینی اسٹاف بھی ملک میں داخل نہیں ہو سکتا۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں جس کی بدولت کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور معمولات زندگی بحال ہونے شروع ہو گئے ہیں۔