چین نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی صحیج تعداد کو چھپایا،امریکی کانگریس

322

نیویارک:امریکی کانگریس اراکین کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی صحیج تعداد کو چھپایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کے اراکین نے کورونا وائرس سے متعلق چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھپائی ہے اور عالمی دنیا کو گمراہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان لیوا وائرس سے متعلق چین کے ڈاکٹرز اور میڈیا کو سچ بتانے سے روک دیا گیا۔

 امریکی کانگریس کے اراکین نے امریکی محکمہ خارجہ سے کہا ہے کہ مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں تحقیقات کرکے عالمی برادری کے سامنے درست معلومات لائی جائیں۔