عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کو شکست دینا ممکن نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

105067

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔

مرادعلی شاہ نےسندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں،عوام کے تعاون سے ہی ہم اس خطرناک بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اس بیماری کا واحد حل سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی بڑی سے بڑی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں، سندھ میں ابھی تک کورونا کے کیسز 676ہیں،جن میں 272زائرین ہیں، 62کیسز ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہیں،مقامی کیسز 293ہیں۔