کمشنر کراچی نے خلاف وزری پر سپراسٹور کو سیل کردیا

868

کراچی:کمشنر کراچی افتخار شالوائی نے شہر قائد کے مختلف خریداری مراکزاور سپر اسٹورز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنرکراچی نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے پر کورنگی میں واقع امیتااز اسٹور کو سیل کر دیا گیا، کمشنر کراچی نے کہا کہ جو اسٹورز اور دکاندار کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط نہیں برتیں گے ان کو بند کردیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص کو ایک ٹرالی کو خریداری کی اجازت ہے، خریداری کے وقت شہری خو د بھی احتیاط برتیں اور دوسروں سے ایک میٹر فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں۔