کورونا وائرس: ایدھی سرد خانے کو بند کردیا گیا

648

کراچی: کورونا وائرس  سے ہلاک دو مشتبہ میتیں رکھنے پر ایدھی کے سرد خانے کو بند کردیا گیا۔

فیصل ایدھی کے مطابق پولیس نے کورونا وائرس کے شبے میں دو مشےبہ میتوں کو غسل دینے سے روکا جس کےبعد ایدھی نے غسل سروس اور سردخانے کو بندکردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی میتیں غسل کیلئے سرد خانے لائی گئی تھیں۔جس پر پولیس حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ ان مشتبہ میتوں کو غسل نہ دیا جائے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ لوحقین اور اسپتال انتظامیہ کی غلط بیانی کے باعث لاتعداد مشتبہ کورونا وائرس میں مبتلامیتوں کوغسل دیا جاتا رہا۔ کورونا کی مشتبہ میتوں کے لواحقین اصرار کر رہے تھےغسل دیا جائےجس کے باعث  کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ تھا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایک میت کے لواحقین نے غلط بیانی کی کہ موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی لیکن تھوڑی بعد پولیس نے آکر اطلاع دی کہ کوئی کورونا مریض کی میت رکھوا کرگیا ہے۔

فیصل ایدھی نے بتایا کہ تاحال دو میتوں کےحولے سے معلوم ہوا ہے کہ  وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی ہیں تاہم باقی میتیوں سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔رضا کاروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئےغسل سروس بند کرنا پڑی، ہم رضا کاروں کے ٹیسٹ کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ اگر کسی رضا کار میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو اسے دوسروں سے فوری الگ کردیا جائے گا اوردیگر ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔