رئیل اسٹیٹ ٹیکس واپسی کے لیے بااثر حلقوں کا شدید دبائو ہے

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے9ماہ ہ قبل رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد کیے جانیوالے ٹیکس اقدامات کو واپس لینے کیلئے بااثر حلقوں کا شدید دبائو آگیا ہے عائد ٹیکس کو واپس لئے جانے کیے اقدام کو کورنا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصان کی تلافی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق حکومت اس سلسلے میں مشاورت کررہی ہے اگر کوئی پلاٹ خریدے جانے کے 1095 دنوں بعد فروخت کیا جاتا ہے تو اس پر 20 فیصد کیپٹل گین ٹیکس عائد نہ کیا جائے اس سے قبل پلاٹ خرید کر فروخت کیے جانے کی یہ مدت 2921 دن تھی۔اس وقت صورت حال یہ ہے کہ اگر کوئی پلاٹ آٹھ سال تک کسی کے پاس رہے تاکہ بعد میں قیمت بڑھنے کی امید پر اسے فروخت کیا جائے تو اس صورت میں اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے اور مختلف پریشر گروپس کی جانب سے حکومت پر دباؤ ہے کہ اس مدت کو کم کرکے تین سال کردیا جائے۔