“عوام نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو کرفیو لگا سکتے ہیں”

439

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے۔

عوام کی جانب سے حکومتی ہدایات نظر انداز کیے جانے کے بعد سندھ حکومت کرفیو کے نفاذ پر غور کرنے لگی، وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کرفیو کے آپشن زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی ہدایات پر عوام سختی سے عمل پیرا نہیں ہوتے تو کرفیو جیسا سخت اقدام بھی اٹھایا جاسکتا ہے،حکومت عوام کی بھلائی کیلئےکرفیو کی تجویز پرغورکرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد ہونے پراظہار اطمینان کیا گیا تاہم لوگوں کے گھروں سے بلاوجہ نکلنے اور سماجی رابطے رکھنے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر لوگ خود کو گھروں تک محدود نہیں رکھتےہوئے سماجی میل جول برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔