جماعت اسلامی ہند کی مسلمانوں سےگھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل

754

نئی دہلی: شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند نے بھارت کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رواں جمعے کی نماز بھی ادا کی جائےتاہم نماز کو مختصر خطبے کو جلداز جلد ادا کریں۔

 شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ مسجدوں میں جراثیم کش ادویہ استعمال کی جائیں اور حفظانِ صحت کی وہ تمام تدابیر اختیار کی جائیں جن کی طبی ماہرین نے سفارش کی ہیں۔ مسجدوں میں پنج وقتہ اذان دی جائے، اس لیے کہ یہ اسلام کا شعار ہے۔مسجدوں میں امام، مؤذن، خادم اور منتظمین تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ باجماعت نمازادا کریں اور محلہ کے باقی تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

شریعہ کونسل کے اعلامیے کے مطابق رواں جمعے کی نماز بھی ادا کی جائےتاہم نماز کو مختصر خطبے کو جلداز جلد ادا کریں اور ۔ بقیہ لوگ اپنے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔

انفرادی طور توبہ و استغفار کیا جائے، اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے کہ جلد از جلد اس مہلک بیماری کا زور توڑ دے اور اس سے نجات دے۔

شریعہ کونسل نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو غریب لوگ روزگار سےمحروم اور معاشی پریشانیوں سے دوچار ہوں، ان کی امداد کیلئے صدقہ و خیرات کا اہتمام کیا جائے۔

واضح رہے کہ  بھارت میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور اس سے متأثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب سمیت کئی  ریاستوں نے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔