ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیاں جاری رہنے پر روس کی تنقید

110

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمایندے نے ایران اور وینزویلا کیخلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی۔ میخائل اولیانوف نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اور ایران پابندیوں کے شکار ہیں، جب کہ صرف روس ، چین اور کیوبا مشکل وقت میں اٹلی کو مدد فراہم کرتے ہیں؟ یورپی یونین اور امریکا کہاں ہیں؟ آج کی دنیا میں کچھ غلط ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکا میں بہت سے عوام اگر پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانے کے حق میں بات نہیں کرتے ہیں تو ایران میں کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے کم از کم ان پابندیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کرینگے۔